کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکستانی ٹیم کے نام ور بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نماز ادا کی اور اس کے بعد ایمان اور اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین سے متعلق بیان دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں محمد رضوان کو بیان کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ محمد رضوان کا بیان مکمل ہونے کے بعد کئی مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر بیٹر افتخار احمد بھی محمد رضوان کے ہمراہ تھے۔
ان دنوں پاکستان ٹیم سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔