news

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلےبازمحمدرضوان مسلسل دوسری بارکرکٹر آف دی ائیرنامزد 

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر 2022 کے لئے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دوسری بار نامزد کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلےبازمحمدرضوان مسلسل دوسری بارکرکٹر آف دی ائیرنامزد 

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

بھارت کے جارح مزاج کرکٹر سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا اور انگلینڈ کے سیم کرن بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر 2022کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے قومی کرکٹر محمد رضوان نے رواں سال 25 میچز میں 996 رنز اسکور کیے۔ محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کے دوران 9 کیچز پکڑے اور 3اسٹمپ آوٹ بھی کیے۔