news
English

محمد شامی کے لیے بھارت کا کھیلوں کا سب سے بڑا ایوارڈ

بھارتی فاسٹ بولر کو ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یہ اعزاز ملا۔

محمد شامی کے لیے بھارت کا کھیلوں کا سب سے بڑا ایوارڈ

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی صدر دروپدی مرمو نے انہیں کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا، کرکٹر کو یہ اعزاز ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر دیا گیا ہے۔ 
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے محمد شامی خاصے جذباتی نظر آئے، اس موقع پر فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ اعزاز ملنا ان کے لیے خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، میں اس ایوارڈ کو اپنے لیے خوش بختی سمجھتا ہوں۔،، 
 
اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں کی کیٹگری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےدیگر 269 پلئیرز کو بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔