news
English

محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافرکو بحفاظت نکال لیا  

محمد شامی نے اس واقعے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر پوسٹ کی ہے۔

محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافرکو بحفاظت نکال لیا  

بھارتی کرکٹر محمد شامی نے حادثے کا شکار کار سوار کی مدد کرکے انسان دوستی اور ذمے داری کی بہترین مثال قائم کردی۔ 
بھارتی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے اس واقعے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں نینی تال کے قریب کار حادثے میں بچ جانے والے شخص کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
محمد شامی نے لکھا کہ نینی تال کے قریب ہل روڈ پر میرے بالکل سامنے یہ گاڑی نیچے گری جس میں سوار شخص کو ہم نے باحفاظت باہر نکال لیا۔ یہ شخص خوش قسمت ہے کہ خدا نے اسے دوسری زندگی بخشی ہے۔ 
یاد رہے کہ محمد شامی خود بھی 2018 میں دہرادون سے نئی دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اس حادثے میں ان کی جان بچ گئی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب ان کی اہلیہ حسین جہاں نے ان کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا جس کی وجہ سے فاسٹ بولر شدید ذہنی تنائو کا شکارتھے۔ 
محمد شامی نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں زبردست پرفارمنس دکھائی۔ وہ سب سے زیادہ 24 وکٹیں لیکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔