news
English

’’مجھے کنگ نہ کہا کریں! شرمندگی محسوس ہوتی ہے‘‘ کوہلی

بلیوشرٹس کے سابق کپتان اور مایہ ناز بھارتی بلے باز نے مداحوں سے عاجزانہ اپیل کردی۔

’’مجھے کنگ نہ کہا کریں! شرمندگی محسوس ہوتی ہے‘‘ کوہلی

دنیائے کرکٹ میں متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں سے خود کو کنگ نہ کہنے کی اپیل کردی۔  
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ایک یادگارتقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فرنچائز کو پہلی بار ٹائٹل جتوانے والی ویمن کرکٹ ٹیم بھی موجود تھی۔ 
اس تقریب میں ویمز ٹیم کی کپتان اسمرتی مندھانا نے نئی کٹ کی نقاب کشائی کی جبکہ اس موقع پر مینز ٹیم نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا۔ 
ستاروں سے بھرپور ایونٹ میں ویرات کوہلی سبھی کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ 
تقریب میں کوہلی کے خطاب سے قبل ہجوم نے پُرجوش نعرے لگائے جس باعث انہیں اپنی بات کہنے کے لیے انتظار کرنا پڑا، تاہم تقریب کے ماڈریٹر نے کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ کنگ، یہ احساس کیسا ہے! جس پر کوہلی نے مداحوں سے درخواست کی کہ دوستو، سنو ہمیں آج رات چنئی پہنچنا ہے! ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔۔۔ سب سے پہلے، آپ کو مجھے وہ لفظ [کنگ یعنی بادشاہ] کہنا بند کرنا ہوگا‘‘۔ 

انہوں نے کہا کہ جب آپ مجھے پکارتے ہیں تو صرف ویرات کہا کریں!۔
مجھے اپنے لیے کنگ کا لفظ مناسب نہیں لگتا اور اس سے شرمندگی ہوتی ہے۔