news
English

مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ بُرا ہے، معین علی

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے، بابر کے اسٹرائیک ریٹ کو تنقید کا سامنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ بُرا ہے۔ 

مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ بُرا ہے، معین علی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان وہنے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی نے کہا  ہماری بدقسمتی رہی کہ کئی کیچز بھی ڈراپ کیے، ہماری کوشش تھی کہ محمد رضوان اور بابر اعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی کی پارٹنرشپ کو توڑیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، ہم نے بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلی اور رنز بھی زیادہ بنائے،بابر کے اسٹرائیک ریٹ کو تنقید کا سامنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ بُرا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار رہے گی،کراچی کی وکٹ ہمیں نارمل لگ رہی تھی۔تیسرے میچ میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔