news

مجھے زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کی، کنیریا کا آفریدی پرالزام

سابق کرکٹر کے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی پر الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

مجھے زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کی، کنیریا کا آفریدی پرالزام

پاکستانی ٹیم کے خلاف بیانات دینے کیلئے مشہور سابق کرکٹر دانش کنیریا نے سابق کپتان شاہد آفریدی پر الزام آرائی کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ 
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دانش کنیریا نے الزام عائد کیا کہ ’’سابق کپتان شاہد آفریدی نے زبردستی انہیں اسلام قبول کروانے کی کوشش کی جبکہ اِن سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے‘‘۔ 
سابق کرکٹر نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور اعتراف کیا وہ میرا ساتھ دیتے تھے۔ 
دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے کاؤنٹی کیرئیر کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا میں نے اعتراف کیا کہ میں صرف ایک بکی سے ملا تھا لیکن انہوں نے مجھ پر الزامات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بورڈ نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں‘‘۔ 
انہوں نے کہا کہ بورڈ سمیت کئی کرکٹرز خوفزدہ تھے کہ اگر میں کھیلتا رہا تو میں ان کے ریکارڈ توڑ دوں گا۔