news
English

’ملتان سلطان ‘ نام برقرار رہے گا، علی ترین

لوگوں کی اکثریت نے ٹیم کا نام ’ملتان سلطان‘ رکھنے پر ہی زور دیا

’ملتان سلطان ‘ نام برقرار رہے گا، علی ترین PHOTO COURTESY: Twitter/@PSL

 پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی چھٹی ٹیم کے مالک علی ترین نے عوامی رائے حاصل کرنے کے بعد ملتان ٹیم کا نام ’’ملتان سلطان‘‘ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام رکھنے کے لیے ہم نے عوامی رائے جانی، لوگوں کی اکثریت نے ٹیم کا نام ’ملتان سلطان‘ رکھنے پر ہی زور دیا، میری ذاتی خواہش تھی کہ ٹیم کا نام ’ملتان بہادر‘ رکھا جاتا لیکن ہم نے عوامی رائے کو مقدم رکھا ہے۔