ملتان: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکواڈ
ملتان سلطانز: کپتان محمد رضوان ، شان مسعود ، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی ، احسان اللہ شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ، نوان توشارا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں لاہور قلندرز سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔