news
English

جہانگیر ترین کے بھائی اور ملتان سلطانز کے مالک نے خودکشی کرلی

سال 2021 میں عالمگیر ترین کی ٹیم نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی تھی

جہانگیر ترین کے بھائی اور ملتان سلطانز کے مالک نے خودکشی کرلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک اور معروف سیاست دان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2021 کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز ٹیم کے اونرعالمگیرترین نے خودکشی کرلی۔

لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مارلی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں، وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی جبکہ ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ عالمگیر ترین سابق رکن اسمبلی جہانگیر ترین کے بھائی تھے۔