news
English

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش ٹیم 281 پر پویلین لوٹ گئی، ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے لئے ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی کہ پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد نے میچ میں آج ڈیبیو کیا جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔