news
English

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے، کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق صفر اور عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے لئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے، کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق صفر اور عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔