news
English

خالی اسٹینڈز: مرلی دھرن نے مہنگے ٹکٹوں کو وجہ قرار دے دیا

قیمتیں زیادہ رکھی گئیں، بارش کی پیش گوئی سے بھی شائقین کی آمد پرفرق پڑا، سابق اسٹار بولر۔

خالی اسٹینڈز: مرلی دھرن نے مہنگے ٹکٹوں کو وجہ قرار دے دیا

ایشیاء کپ کے اہم میچ میں شائقین سے خالی اسٹینڈز دیکھ کر سابق سری لنکن اسٹار بولر مرلی دھرن نے مہنگے ٹکٹوں کو اسٹیڈیم خالی ہونے کی بنیادی وجہ قرار دے دیا۔ 
ایشیا
ء کپ کے سپر 4مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ میں غیر متوقع طور پر خالی اسٹینڈز دیکھے گئے،اس صورتحال پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کیا کیونکہ روایتی حریفوں کے ٹاکرے میں کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی۔ 
سری لنکا کے سابق اسٹار اسپنر مرلی دھرن کا خیال ہے کہ ٹکٹوں کی زیادہ قیمتیں بھی اس کی ایک وجہ ہیں، سری لنکا اس وقت مالی بحران سے گزر رہا ہے، پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھیں، انہیں آخری لمحات میں کم کیا گیا تھا جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ٹکٹ کی قیمتیں سری لنکن روپے 6000 اور اس سے اوپر شروع ہوتی ہیں، اگر آپ گرینڈ اسٹینڈز سے میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ 40000 سے 50000 سری لنکن روپے ہے جو کہ ایک شخص کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سری لنکا میں ایک میچ کے لیے اتنی رقم کوئی بھی عام شہری برداشت کر سکتا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ سری لنکا میں جب بھی میچ ہوتے ہیں، لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اتنے زیادہ قیمت والے ٹکٹ نہیں خرید سکتے، یہاں تک کہ میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکا، شاید بارش کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے بھی لوگ اپنی رقم ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے، سپر 4 میچز کی میزبانی کے حوالے سے بھی الجھن تھی کہ کولمبو یا ہمبنٹوٹا میں ہوگا، ان تمام معاملات کی وجہ سے ایشیا
ء کپ اپنی کشش کھو بیٹھا۔