news
English

وقار یونس نے بولنگ بہتر بنا دی چھوٹے قد کا نہیں سوچتا، موسیٰ خان

ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا دباؤ کم اور اعتماد زیادہ ملتا ہے، میں محنت کررہا ہوں اور اپنی فٹنس و فارم پرتوجہ ہے،بولر

وقار یونس نے بولنگ بہتر بنا دی چھوٹے قد کا نہیں سوچتا، موسیٰ خان فوٹو: پی سی بی

نوجوان فاسٹ بولر موسیٰ خان نے بولنگ میں نکھار کا کریڈٹ وقاریونس کو دے دیا، ان کا کہنا ہے تمام فارمیٹ میں کھیلنے کا خواہشمند ہوں تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں نام اور الگ پہچان بنانا ہدف ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے موسیٰ خان نے کہاکہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا بے تابی سے انتظار ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا دباؤ کم اور اعتماد زیادہ ملتا ہے، میں محنت کررہا ہوں اور اپنی فٹنس و فارم پر توجہ ہے، میری کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں، وقار یونس کے آنے سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے نہیں سوچا، جو ٹیلنٹ ملا اسے استعمال کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔