شارجہ: مسلسل چار بار 0 پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ قومی ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا۔
مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ بنانے والے عبداللہ شفیق افغانستان کے ساتھ کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی کھاتہ نہ کھول پائے، انھیں فضل حق فاروقی نے پہلی ہی گیند پرایل بی ڈبلیو کر دیا۔
انھوں نے ریویو سے وکٹ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، پہلے میچ میں بھی انھیں کوئی رن بنانے کا موقع نہ مل سکا تھا اور وہ دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔
اس سے قبل2020 میں نیوزی لینڈ سے 2 میچز میں دوسری،دوسری گیند پر عبداللہ شفیق نے وکٹ گنوا دی تھی،انھیں پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی جانب سے بہتر کارکردگی کی بدولت کم بیک کا موقع ملا تھا۔