news

مشفیق الرحیم وارم اپ میچ کے موقع پر شائق سے الجھ پڑے

ایک شائق نے ان کی بیٹنگ کے حوالے سے کوئی فقرہ کسا جس پر مشفیق غصے میں آگئے

مشفیق الرحیم وارم اپ میچ کے موقع پر شائق سے الجھ پڑے تصویر: فائل

بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم وارم اپ میچ کے موقع پر شائق سے الجھ پڑے۔

بنگلادیش گرین کے خلاف ریڈ کی نمائندگی کرنے والے مشفیق، عرفات سنی کی گیند پر شارٹ تھرڈ مین کی جانب عباد حسین کا کیچ بننے کے بعد جب پویلین واپس جارہے تھے تو گرینڈ اسٹینڈ میں موجود ایک شائق نے ان کی بیٹنگ کے حوالے سے کوئی فقرہ کسا جس پر مشفیق غصے میں آگئے اور اسٹینڈ میں گھس کر اس پر چلانے لگے، اتنے میں گراؤنڈ اسٹاف نے وہاں پہنچ کر مذکورہ تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔