news
English

کومیلا وکٹورینز کی مالک نفیسہ کمال پی ایس ایل میں فرنچائزخریدنےکی خواہش مند

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شامل ٹیم کومیلا وکٹورینز کی اونر نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

کومیلا وکٹورینز کی مالک نفیسہ کمال پی ایس ایل میں فرنچائزخریدنےکی خواہش مند

بنگلہ دیشی صحافی فہیم رحمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شامل ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں شامل کسی ایک فرنچائز کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

نفیسہ کمال ماضی میں بھی بنگلہ دیش کے علاوہ اپنی فرنچائز کو دیگر ممالک میں بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں لانے کا عندیہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

نجم سیٹھی نے فرنچائزرز کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ریونیو بڑھنے پر ان کو منافع میں سے حصہ ملے گا، اگر کچھ کمی ہوئی تو پی سی بی خسارہ پورا کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے 2 نئی ممکنہ ٹیموں کے نام بتائے تھے کہ ممکنہ طور پر وہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں آئندہ پی ایس ایل میں شامل ہوسکتی ہیں۔