news
English

ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم  

جان نکول لوفٹی ایٹن نے 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے صرف 36 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم  

نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ 
نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن (Jan Nicol Loftie-Eaton) نے نیپال کے خلاف میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔ 
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف صرف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ 
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیسری تیز ترین سنچری کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرما سکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھیں۔ 
جان نکول لوفٹی ایٹن نے گیارہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 36 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ 
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مجموعی طور تیز ترین سنچری کی بات کریں تو 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل راؤنڈر کرس گیل نے صرف 30 گیندوں پر تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی تھی۔