نسیم شاہ نے پاکستان کی جیت کو شاداب خان کے نام کیا ہے۔
قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو میچ جتوانے والے قومی پیسر نسیم شاہ نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نسیم شاہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے آخری اوور میں فضل الحق فاروقی کو دو چوکے لگا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
میچ کے اختتام پر انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔ قومی پیسر کا ماننا ہے ہے ان کی والدہ حیات ہوتیں تو آج ان کی کامیابی کو دیکھ کر بے انتہا خوش ہوتیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری کے پوسٹر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون نسیم شاہ کو میدان میں جیت کا جشن مناتے دیکھ رہی ہیں۔
نسیم شاہ کی آخری گیند سے قبل کی جارحانہ بلے بازی نے سب کو پچھلے سال کے ایشیا کپ کی یاد دلا دی جب انہوں نے افغانستان کے اسی بولر فضل حق فاروقی کو لگاتار دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے فتح دلائی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔