news
English

نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ’’افغان بولرز‘‘ کو قرار دے دیا

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں محمد حارث نے جب نسیم شاہ سے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ پوچھی تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’اس کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے، اس پر حارث کے ساتھ وہاں موجود شاہین آفریدی بھی ہنس پڑے‘‘۔ 

نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ’’افغان بولرز‘‘ کو قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اپنی بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ’’افغان بولرز‘‘ کو قرار دے دیا۔ 
پہلے ون ڈے میچ کے بعد پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب محمد حارث نے نسیم شاہ سے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ پوچھی تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’اس کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے، اس پر حارث کے ساتھ وہاں موجود شاہین آفریدی بھی ہنس پڑے‘‘۔  
کچھ توقف کے بعد نسیم شاہ نے سنجیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ کچھ رنز بنا کر ٹیم کے ٹوٹل میں حصہ ڈالا جائے، ہم بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کرتے ہیں، جب آخر میں ہم کچھ رنز بناتے ہیں تو ٹیم کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاک افغان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ اس میچ میں نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جس کے باعث قومی ٹیم اسکور بورڈ پر 201 رنز سجانے میں کامیاب ہوئی۔ 
جواب میں افغان ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔