news
English

کرونا میں مبتلا نسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا۔

کرونا میں مبتلا نسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پیسر نسیم شاہ آئندہ دو روز تک گھر میں آئسولیشن سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

قومی فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل بولر کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا جبکہ وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد انہیں ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران نسیم شاہ سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے صرف ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ جہاں ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔