"میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟" فاسٹ بولر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کی جانب سے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اپنی بالنگ کی تعریف کرنے پر محمد عامر کو احسن انداز میں جواب دیا ہے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ عامر کی جانب سے انہیں شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ بہتر بالر قرار دیا گیا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟
س پر نوجوان پیسر نے احتیاط سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟ میرا کسی سے مقابلہ نہیں، بنیادی ہدف اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہے‘‘۔
دوسری جانب یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد عامر کا نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچچ کے حالات سازگار نہ ہونے پر وہ سوئنگ ڈلیوری کیلئے نہیں جاتے بلکہ یارکر اور باؤنسر بھی آزماتے ہیں، جو انہیں دیگر بالرز کے مقابلے میں زیادہ خطرناک بناتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر نسیم شاہ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ شاہین آفریدی محض ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔
سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔