پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر ملتان ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ نسیم شاہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے ری ہیب پر کام کریں گے۔
انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ملتان سے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی کا سفر کریں گی جہاں سیریز کا تیسرا اور آخری میچ شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔