news
English

نسیم اورسرفراز بنگلہ دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینزکے اسکواڈ کا حصہ

پاکستان شاہینز بدھ کی سہ پہر اسلام آباد کلب میں چار روزہ میچ کے لیے اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔

نسیم اورسرفراز بنگلہ دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینزکے اسکواڈ کا حصہ

فاسٹ بولر نسیم شاہ اورگرین شرٹس کے سابق کپتان سرفراز بنگلہ دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینزکے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی واپس لے لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ سعود شکیل کو نائب کپتان کا عہدہ دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔  
تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری میں دورہ آسٹریلیا کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان معسود کا نائب مقررکیا گیا تھا تاہم محض ایک سیریز کے بعد ورک لوڈ کا بہانہ بناکر بورڈ نے ان کی جگہ سعود شکیل کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ 
اس سے قبل شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف محض ایک ٹی20 سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا اور بابراعظم کو دوبارہ قیادت کے فرائض سونپ دیئے گئےتھے۔  
بورڈ کی جانب جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود کپتان اور سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔   
پاکستانی ٹیم کو 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ 14 ٹی20 اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ جبکہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 
سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیم کے نائب کپتان تھے، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 
ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کردہ 17 میں سے 13 کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے گزشتہ دورۂ آسٹریلیا میں شامل تھے۔ محمد ہریرہ، کامران غلام اورمحمد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد بھی پاکستان شاہینز کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔