news

پاکستانی پیسر نسیم شاہ کا ٹی 20 بلاسٹ میں گلوسٹرشائر سے معاہدہ

لندن: پاکستانی پیسر نسیم شاہ انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ ایونٹ میں گلوسٹرشائر کاؤنٹی کا حصہ بنیں گے۔

پاکستانی پیسر نسیم شاہ کا ٹی 20 بلاسٹ میں گلوسٹرشائر سے معاہدہ

نوجوان بولر نسیم شاہ انگلش کاؤنٹی کو چیمپئن شپ سیزن کے پہلے ہاف اور بلاسٹ کے گروپ مرحلے میں دستیاب ہوں گے، 18 سالہ نسیم شاہ اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کیا تھا، وہ 2022 میں گلوسٹرشائر کے 3 غیرملکی کرکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، جن کی تصدیق کائونٹی نے کردی ہے، اس میں دو پلیئرز تمام ایونٹس میں شریک ہوں گے۔

آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس اور ظفرگوہر ضرورت کے مطابق کھیل میں شریک ہوں گے جبکہ نسیم شاہ کے جانے پر انہیں مکمل کنٹریکٹ مل پائے گا۔ نسیم شاہ کو جون میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں طلب کیے جانے پر جلد جانے کی اجازت بھی رہے گی۔

رواں برس شاہین آفریدی نے مڈل سیکس جبہ محمد رضوان نے سسیکس سے معاہدے کیے ہیں۔