news
English

فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

ملتان: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو کندھے کی تکلیف کی شکایت کا سامنا راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران ہوا جس کی وجہ سے انہوں نے ملتان ٹیسٹ کےلیے ہونے والے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ نہیں کی۔

اس سے قبل پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں ہورہا ہے۔

انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔