گرین شرٹس کے لیے اس وقت اصل مسئلہ اسپنرز اور بیٹرز کا ہے، پیسرز کبھی بھی ان کا مسئلہ نہیں رہے، سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا
قومی ٹیم کے پیسر نسیم شاہ کی غیرحاضری میں بھی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی پیس اٹیک کو مضبوط قرار دیا جانے لگا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے سے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کیا پاکستان بیک فٹ پر ہوگا ؟
جواب میں انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ ایک تجربہ کار پیسر ہیں، ان کی کمی محسوس ہوگی مگر میں یہ نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا پیس اٹیک کمزور ہو گیاہے، ٹیم کیلیے اس وقت اصل مسئلہ اسپنرز اور بیٹرز کا ہے، پیسرز کبھی بھی ان کا مسئلہ نہیں رہے۔