news
English

ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ’’سڑک‘‘ قرار دے دیا

 لاہور: سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا۔

ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ’’سڑک‘‘ قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر شائقین چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ٹیسٹ کرکٹ تباہ کرنے کے طعنے دینے لگے،یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو آسٹریلوی میڈیا نے سڑک قرار دیتے ہوئے روڈ سائنز والی تصویر وائرل کردی تھیں۔

اس بار بھی ایسی ہی صورتحال نظر آرہی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین بڑھ چڑھ کر تنقید کرتے رہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کی سرپرستی میں ڈیڈ پچز بناکر ٹیسٹ کرکٹ تباہ کی جارہی ہے،شائقین پہلے ہی اس فارمیٹ سے بے زار ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرتے نظر آئے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی، بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں نہیں کرائیں، پچ میں بھی ان کے لیے کوئی مدد نہیں تھی۔