news
English

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے لیے2021 ایک یادگار اور ریکارڈ ساز سال رہا

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے رواں سال 2021 میں متعدد ریکارڈز بنائے ہیں۔

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے لیے2021 ایک یادگار اور ریکارڈ ساز سال رہا

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے لیے 2021 ایک یادگار اور ریکارڈ ساز سال رہا، رواں سال قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 20 فتوحات اپنے نام کیں، محمد رضوان اور بابراعظم نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں لاجواب پرفارمنس دے کر اپنی برتری ثات کی، پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مجموعی رنز کی تعداد 4 ہزار 20 رہی جس میں 347 چوکے اور ریکارڈ 122 چھکے لگائے گئے۔

بابر اعظم ایک سو بائیس رنز کے ساتھ سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بنے، بابراعظم نے 16 کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ محمد رضوان 22 کیچز کے ساتھ سال کے ٹاپ کیپر بنے، اس کے علاوہ محمد رضوان 12 نصف سنچریاں اسکور کرکے دنیا کے نمبر ون بلے باز رہے۔

محمد رضوان ایک ہزار 326 رنز بناکر سب سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوئے، بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں جنوبی افریقا کے خلاف سال دوہزار اکیس کی بہترین پارٹنرشپ 197 رنز کی قائم کی۔