news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: نوین الحق نے گلبدین نائب کی انجری پر میم پوسٹ کردی

نوین الحق کی پوسٹ میں بالی ووڈ فلم "ویلکم" کا ایک کلپ شامل تھا جہاں ایک کردار اپنی ٹانگ کی چوٹ کو جعلی بتاتا ہے اور بعد میں پوری رفتار سے دوڑتا نظر آتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ: نوین الحق نے گلبدین نائب کی انجری پر میم پوسٹ کردی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی افغان ٹیم کے کھلاڑی نوین الحق نے گلبدین نائب کی انجری پر میم پوسٹ کردی، نوین الحق نے مزاحیہ انسٹاگرام میم کے ساتھ گلبدین نائب کی چوٹ کا ہلکے پھلکے انداز میں مذاق اڑایا۔ 
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ کے دوران گلبدین نائب کی ہیمسٹرنگ انجری کے بارے میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک مزاحیہ میم پوسٹ کی۔ افغانستان کی جیت میں گلبدین نائب کا ایک متنازع مڈ گیم ایکٹ بھی شامل ہے جب وہ بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران فرش پر گر گئے جب ان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ نے کھیل کو سست کرنے کا اشارہ کیا۔ تاہم افغان ٹیم کے میچ جیتنے کے بعد گلبدین کو دوڑتے ہوئے دیکھا گیا جس نے بہت سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا کہ آیا وہ جھوٹی انجری کا بہانہ کرکے میچ کو سست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا نہیں۔
نوین الحق نے ایک میم پوسٹ کیا جس میں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ویلکم‘ کا ایک کلپ شامل تھا، جس میں ایک کردار اپنی ٹانگ کی چوٹ کو جعلی بتاتا ہے اور بعد میں مشکل صورتحال میں پوری رفتار سے بھاگتا ہوا نظر آتا ہے۔ 
انہوں نے لکھا: "معذرت گلبدین لیکن یہ پوسٹ کرنا پڑا۔،، 
اس سے قبل 12ویں اوور میں بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران جب بارش شروع ہوئی تو افغانستان کو ڈی ایل ایس سسٹم کے تحت دو رنز کی برتری حاصل تھی۔ بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹراٹ نے اپنے کھلاڑی کی طرف اشارہ کیا اور اسے میدان میں اترنے کو کہا تاکہ امپائر کھیل روک دیں۔
میچ رک گیا اور پھر کوئی گیند نہیں کروائی گئی۔ اگر کھیل روک دیا جاتا تو افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا کیونکہ وہ ڈی ایل ایس سسٹم پر آگے تھا۔ تاہم بارش گزر گئی اور کھیل دوبارہ شروع ہوا اور افغانستان میچ جیتنے میں کامیاب رہا کیونکہ اس نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 105 رنز پر آؤٹ کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
اگرچہ میچ کا فیصلہ گلبدین نائب کے اس عمل کی وجہ سے نہیں ہوا لیکن اس نے میڈیا میں ہیڈلائنز بنائیں۔