news
English

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: نیدرلینڈز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

وکٹ کیپر بلے باز اسکاٹ ایڈورڈز کپتان کے طور پر ڈچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: نیدرلینڈز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیدرلینڈز نے امریکا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، 
جس میں تجربہ کار اور نوجوان صلاحیتوں کے امتزاج کے ساتھ اس باوقار ٹورنامنٹ میں ڈچ ٹیم کی نمائندگی کی جائے گی۔ 
ایک حیران کن اقدام میں، تجربہ کار پلیئر روئیلوف وین ڈیر مروے اور کولن ایکرمین کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے، جس سے بائیں ہاتھ کے اسپنر ٹم پرنگل، تیز رفتارکائیل کلین اور دھماکہ خیز اوپنر مائیکل لیویٹ جیسے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ٹیم میں جگہ بنائی گئی ہے۔ 
لیویٹ، جنہوں نے اس سال کے شروع میں نیپال میں منعقدہ ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں نمیبیا کے خلاف سنچری بنا کر سرخیوں میں جگہ بنائی، صرف 62 گیندوں پر 135 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس میں 11 چوکے اور 10 زبردست چھکے شامل تھے۔ 
اسکاٹ ایڈورڈز جوکہ ڈچ ٹیم کے متحرک وکٹ کیپر اور بلے باز ہیں کپتان کے طور پر ڈچ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، اسٹار آل راؤنڈر باس ڈی لیڈ اسکواڈ کی صلاحیتوں میں گہرائی کا اضافہ کریں گے۔ 
نیدرلینڈز کوٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال جیسے چیلنجنگ حریفوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
ان کی مہم کا آغاز 4 جون کو ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں نیپال کے خلاف میچ سے ہوگا۔
نیدرلینڈز کا اسکواڈ: 
ا
سکاٹ ایڈورڈز (کپتان، وکٹ کیپر)، آرین دت، باس ڈی لیڈے، ڈینیئل ڈورم، فریڈ کلاسن، کائل کلین، لوگن وان بیک، میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، پال وین میکرین، سائبرینڈ اینجلبریچ، تیجا ندامانورو، ⁠ ٹم پرنگل، وکرم سنگھ، ویو کنگما اور ویسلے بیریسی۔