news
English

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ

دونوں ٹیمیں دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔ 
دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔
 
اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے پروٹیز کو پریشر میں لائیں۔
قبل ازیں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو 43، 43 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں پروٹیز نے دونوں میں کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو دونوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ: 

کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی۔
نیدلینڈز کا اسکواڈ: 
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین۔