news

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر

بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کا کھیل ہی شروع نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں بارش کے باعث اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔

 میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنا لیے تھے۔

بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا جس میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست ہوئی۔