news
English

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا  

مائیکل بریسویل کو پہلی بار کیوی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا  

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔  
کین ولیمسن، راچن رویندرا جیسے ٹاپ کرکٹرز کے بغیر کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، سیریز کیلئے مائیکل بریسویل کو پہلی بار ٹیم نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 
دورہ پاکستان کے لئے کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل کپتان کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر، کول مک کونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ، ایش سودھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹم رابن سن اور ول اورار کی پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ ٹی20 ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔  
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔  
نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں، جن میں ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن روندرا اور کپتان کین ولیمسن شامل ہیں جبکہ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب تھے۔
اسی طرح ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا ہے۔