news
English

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز:کیویز نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

 میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن کی ٹیم نیوزی لینڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز:کیویز نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل انجری کا شکار ہونے والے میٹ ہنری بھی صحت یاب ہوکر واپس آچکے ہیں اور اب اس نئے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

کیوی اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارک سن، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ شامل ہیں، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔  
میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔ 
پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں ہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔