news
English

ورلڈ کپ2023: نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

رچن روندرا اور ول ینگ بھی اسکواڈ میں شامل، دونوں کھلاڑی پہلی بار کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ورلڈ کپ2023: نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

 2019 کے مقابلے میں ایک بہتر انداز میں ورلڈ کپ کھیلنے کی جستجو میں، نیوزی لینڈ نے اس سال کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 
نیوزی لینڈ نے پیر کے روز آکلینڈ کے پاپاٹوٹو ہائی اسکول میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے قومی اسکواڈ کی تصدیق کی، لیگ اسپنر ایش سودھی کوبھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 30 سالہ کھلاڑی کپتان کین ولیمسن کے ساتھ قومی اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں، جنہیں 2023 کے آئی پی ایل میں انجرڈ ہونے کے بعد توقع سے زیادہ تیزی سے صحت یاب ہونے پر اس ہفتے اسکواڈ کے رکن کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کین ولیمسن اور فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی دونوں کو چوتھے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 
نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ 
سینئر پلیئر ٹم ساؤتھی کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور ایش سودھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 
اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور گلین فلپس پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں۔