news
English

آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کا بولنگ کوچ مقرر کردیاگیا

آندرے ایڈمز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے کوچنگ گروپ کا حصہ ہوں گے جس میں باقاعدہ بیٹنگ کوچ لیوک رونچی بھی شامل ہیں۔

 آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کا بولنگ کوچ مقرر کردیاگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز سے قبل آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کا بولنگ کوچ مقرر کردیاگیا۔ 
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز سے قبل آندرے ایڈمز نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ مقرر کردیئے گئے ہیں، آندرے ایڈمز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے کوچنگ گروپ کا حصہ ہوں گے جس میں باقاعدہ بیٹنگ کوچ لیوک رونچی بھی شامل ہیں۔  
پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں آکلینڈ میں موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا۔ 
اس سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جو سیریز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن بھی کرلیا ہے۔ 
اس سے قبل آندرے ایڈمز نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ 
اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کرس ڈونلڈسن اور ٹیم پرفارمنس مینجر سائمن انسلے پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام کریں گے۔