news
English

کیوی بورڈ نے پاکستان کو وائٹ بال سیریز کی دعوت دے دی، رپورٹس

قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے بارے میں آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے

کیوی بورڈ نے پاکستان کو وائٹ بال سیریز کی دعوت دے دی، رپورٹس

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2024 کی ابتداء میں پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو جنوری 2024 کے ابتدائی دنوں میں نیوزی لینڈ میں کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس میں پانچ ٹی20 انٹرنیشنل یا پھر 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنےکی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا اختتام 7 جنوری 2024 کو ہوگا، اس دوران پاک نیوزی لینڈ سیریز کروائی جاسکتی ہے۔ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت فروری میں جنوبی افریقی ٹیم سیریز کے لئے کیویز کے دیس آئے گی۔

دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لئے کو حتمی شکل دینے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجویز پر غور کرے گا جبکہ دورے کے بارے میں آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔