news
English

چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ کی تاریخی گرائونڈ میں مدمقابل ہیں۔

چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
کرائسٹ چرچ کے تاریخی گرائونڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ پر نظریں مرکوز کریں گے۔ 
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کیویز کیخلاف کم بیک کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 
 
پاکستان کا اسکواڈ: 
کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد وسیم جونئیر، محمد نواز، زمان خان اور حارث رؤف۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ایڈم ملنے، میتھیو ہنری، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، فن ایلن، ٹم سیفرٹ شامل ہیں۔