نوجوان کیوی کرکٹر کندھے کی انجری کا شکار ہوکر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں شامل کیوی کرکٹر ایک میچ میں کھیلتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوش کلارکسن سپر سمیش میں سینٹرل سٹیگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے اور پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت کا موقع گنوابیٹھے۔
کیوی ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ جوش کلارکسن کی جگہ سینٹرل سٹیگز کے ول ینگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن بھی پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انکی جگہ سٹیگز کو تیسرے میچ میں پلئینگ الیوں میں جگہ دی گئی تھی۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے پہلے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کووڈ19 وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔