news

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 

پی سی بی کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم ہی کپتان ہوں گے۔

ٹیم میں حارث روف، حارث سہیل اور کامران غلام  شامل کیے گئے ہیں، جبکہ فخر زمان، امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ شاہنواز دھانی ،محمد حسنین اورشان مسعود کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ ایک پیج کا مطلب ہر فیصلہ میں ایک ہونا ضروری نہیں ہے، ہماری الگ الگ ذمے داریاں ہیں، وہ الگ الگ لے کر چلیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ٹیسٹ میں پرفارم کر رہا ہے مگر ٹی 20 میں ویسا پرفارم نہیں کرتا تو اسے نکال دیا جاتا ہے، کپتان کو تمام آپشنز دے رہے ہیں، جب وہ ٹیم بنائیں گے سب کھلاڑی اس وقت کھیل چکے ہوں گے، کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی ملنا چاہیے، لیکن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل شروع ہونے سے 10 دن پہلے سب کو فری ہونے کا کہا ہے، پہلی پچز سے یہ بہتر نظر آئی ہے، اچھے باؤنسی ٹریکس ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی پچز پر ہم دنیا کی کبھی بھی فر سٹ، سیکنڈ ٹیم نہیں بن سکتے، اسامہ میر کی تگڑی فارم ہے، جس نے اچھا کام کیا ہے اس کو کریڈٹ ملنا چاہیے، اچھی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احمد شہزاد کو ہم نہیں بھولیں گے، کرکٹ اکیڈمیز میں 9،9 ماہ سے کام نہیں ہورہا تو ان کا کیا کرنا ہے۔