news

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں ردو بدل متوقع ہے اور اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولرز کی فٹنس رپورٹس کے جائزے کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کل صبح کراچی پہنچےگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔