news
English

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ کے پاکستان کے خلاف 222 رنز

کھیل جب ختم ہوا توکیوی کپتان کین ویلم سن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹے

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ کے پاکستان کے خلاف 222 رنز PHOTO COURTESY: NZC

نیپیئر: ماونٹ منگنوئی میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں پر222 رنزبنالیے۔

ماونٹ منگنوئی میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں پر222 رنزبنالیے۔ کھیل جب ختم ہوا توکیوی کپتان کین ویلم سن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹے۔

صبح جب کھیل شروع ہوا توپاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے پہلے ٹام بلنڈل کوپانچ رنز پر آوٹ کیا، ٹام لیتھم چاررنزبنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ راس ٹیلر 70 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کر رہے ہیں۔ شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، حارث سہیل، فہیم اشرف، یاسر شاہ  محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ فائنل الیون کا حصہ ہیں۔عمران بٹ، ظفر گوہر، سرفراز احمد اور سہیل خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹیسٹ کپتان محمدرضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنزمشکل ہوتی ہے، کھلاڑی پراعتما ہیں اوراچھا کھیل پیش کریں گے، میچ کی تیاری کے لیے صرف 3 دن ملے۔ کیوی کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتےتو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔