news
English

نیوزی لینڈ کے بلے بازڈیرل مچل جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سےباہر 

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 فروری سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے بلے بازڈیرل مچل جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سےباہر 

نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق 
ڈیرل مچل کو گزشتہ چھ، سات ماہ سے پائوں میں تکلیف کا سامنا ہے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے بھی دستبردار ہوگئے تھے، کیوی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں اپنی انجری سے مکمل ریکوری کے لئے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے مکمل طور پر فٹ ہوسکیں۔ 
ٹیم نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر ابھی تک کسی کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم گلین فلپس اور مچل سنٹنر کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر لائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایک اضافی فاسٹ بولر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے شرکت بھی مشکوک ہے، ولیمسن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 فروری سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔