news
English

کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر سےتبدیل ہونے کا امکان

 لاہور: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر سےتبدیل ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی جبکہ باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔