news
English

ویمنز ٹی20: ندا ڈار نے انیسہ محمد اور ایلکس پیری کو پیچھے چھوڑ دیا

  کراچی: ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی پلیئر ندا ڈار نے تاریخ رقم کردی۔

ویمنز ٹی20: ندا ڈار نے انیسہ محمد اور ایلکس پیری کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے 130 میچز میں 126 وکٹیں اپنے نام کرکے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد اور میگن شٹ کو پیچھے چھوڑدیا، وہ اب ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں اڑانے والی بولر بن گئیں، انھوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ سے کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عبور کیا۔

ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والی انیسہ محمد نے 125 وکٹیں لی ہیں، میگن شٹ 122 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ایلکس پیری 122 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ ماہ انھیں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2022 میں بھی شامل کیا گیا تھا، ندا نے کپتان بسمہ معروف کی عدم دستیابی پر انگلینڈ سے میچ میں قیادت سنبھالی تھی، انھوں نے اس مقابلے میں 47 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔