news
English

عامر سے حسد محسوس نہیں کرتا، جنید خان

بولر نے کہا کہ عامر فارم میں ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر ان کی طرح وکٹیں نہیں لے رہا تو رنز ضرور روکوں

عامر سے حسد محسوس نہیں کرتا، جنید خان PHOTO: AFP

فاسٹ بولر جیند خان نے کہا ہے کہ محمد عامر سے حسد محسوس نہیں کرتا۔

جنید خان نے کہا ہے کہ عامر اور میں ایک ساتھ بولنگ کررہے ہوں تو اپنے تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں، اس سے دونوں کو کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بولر نے کہا کہ عامر فارم میں ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر ان کی طرح وکٹیں نہیں لے رہا تو رنز ضرور روکوں،سینئر پیسر وکٹیں اڑائیں تو میرا حوصلہ بھی جوان ہوتا ہے،جوڑی بن جائے تو دونوں بولرز کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔