news
English

نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہونے جبکہ سیریز اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈر کے درمیان سیریز کے انعقاد کے لیے نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔ 
نیوزی لینڈ کا سیکورٹی وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا، وفد میں کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہوں گے، وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ 
کیویز کا دورہ پاکستان اپریل کے وسط میں شروع ہوگا، مہمان ٹیم یہاں5 ٹی20 میچز کھیلے گی، پہلے مرحلے میں 3 میچز راولپنڈی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد سیریز کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ 
عید الفطرکی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا۔