news
English

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے 173 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی فوٹو: فائل

کرکٹ ورلڈکپ کے تیرھویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے  کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹانٹون میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شھیدی 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ حضرت اللہ 34 اور نور علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جمی نیشن تھے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فرگوسن نے 4 اور گرینڈہومے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 173 رنز کا مطلوبہ  ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا،  کپتان ولیمسن 79رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ٹیلر 48، منرو 22  اور گپٹل صفر پر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔