کیوی پلیئر کین ولیمسن کو آئی پی ایل میں شرکت مہنگی پڑگئی، گھٹنے کی انجری نے ورلڈکپ سے باہر کروادیا
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت نے بڑا دھچکا دے دیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم میڈیکل رپورٹس کے مطابق انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تاکہ ہی ری ہیب شروع کرسکوں۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان آنے کے بجائے پیسوں کےلالچ میں آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔
دوسری جانب آئی سی سی کا مینزورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔